Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو حزب اللہ کے خلاف اپنی ناکامیوں سے سبق سیکھنا چاہیے، جنرل قاآنی

تہران : سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ کے خلاف اپنی ناکامیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ غزہ کا بھی اپنا طوفان ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ سیاسی قیادت کی پالیسیوں کے پیچھے چلنے سے اسرائیل مزید بحرانوں میں پھنس سکتا ہے۔ قدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسرائیل کو لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے خلاف اپنے تجربات سے سبق لینے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حزب اللہ کی مرصاد ڈرون صلاحیتوں کے بارے میں خبردار کیا گیا تو اسرائیل نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا اور نقصان اٹھایا۔ اسماعیل قاآنی نے کہا کہ غزہ کی مزاحمت کو بھی کمزور سمجھنے کی غلطی اسرائیل کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سوال اٹھایا کہ حالیہ حملوں میں ہونے والے اسرائیلی فوجی جانی نقصانات کی ذمہ داری کون قبول کرے گا۔ قاآنی کے مطابق اگر اسرائیل اپنی سیاسی قیادت کی پالیسیوں پر اسی طرح عمل کرتا رہا تو وہ مزید مشکلات اور بحرانوں کا شکار ہو سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular