Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے: سلامتی کونسل میں ایران کا بیان

اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا نے پاسدارانِ انقلاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں روس کا کہنا تھا کہ اسرائیل، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متعلق چین نے کہا اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، اب دو ریاستی حل کا وقت آگیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں کی ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی، ایران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، جو اس کے تصور سے بھی باہر ہوں گے۔
اجلاس سے خطاب میں ایرانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل خطے کو ناقابل بیان تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے، کشیدگی میں اضافہ روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگ بند کرے۔ ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی گذشتہ دو ماہ سے جاری اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں اور خطے میں توازن اور کشیدگی کی روک تھام کیلئے ایران کے میزائل حملے ضروری تھے، اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم کو رُکوانے میں کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، سفارت کاری بار بار ناکام رہی ہے کیوں کہ اسرائیل تحمل کو خیر سگالی کے طور پر نہیں بلکہ فائدہ اٹھانے کے لیے کمزوری کے طور پر دیکھتا ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل پر میزائل حملے ’گذشتہ دو ماہ کے دوران اسرائیل کی مسلسل دہشت گردانہ اور جارحانہ کارروائیوں کا متناسب جواب‘ تھے جو ’توازن اور ڈیٹرنس کی بحالی کے لیے ضروری تھے۔‘
امیر سعید نے کہا کہ یہ کارروائی ’اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت تہران کے اپنے دفاع کے بنیادی حق کے مطابق ہے اور گذشتہ مہینوں کے دوران ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی سمیت ایران کے خلاف اسرائیلی حکومت کی بار بار جارحیت کا براہ راست جواب ہے۔‘

مزید پڑھیے

Most Popular