Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو بدترین دنوں کا سامنا ہے، فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا تو نئے اہداف کو نشانہ بنائیں گے، حسن نصر اللہ

بیروت: حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں دس محرم الحرام یوم عاشورا کی مناسبت سے لاکھوں عزداروں کے اجتماع سے ویڈیو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا: "وہ جو ہمیں غاصب صیہونی رژیم سے تعلقات معمول پر لانے کا کہتے ہیں ان کے جواب میں وہی بات کریں گے جو امام حسین علیہ السلام نے روز عاشورا کی تھی یعنی ھیہات من الذلہ۔” سید حسن نصراللہ نے مزید کہا: "وہ جو ہمیں کہتے ہیں مظلوموں اور غزہ میں ظلم و ستم کا شکار انسانوں کی حمایت سے پیچھے ہٹ جائیں اور ہمیں جنگ سے ڈراتے ہیں ہم انہیں کہیں گے کہ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا تھا: ھیہات من الذلہ۔”
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا: "ہم یہاں اس لئے ہیں تاکہ فلسطین اور مظلوم غزہ اور مغربی کنارے اور ملت لبنان کا دفاع کریں۔ ہم 8 اکتوبر (2023ء) سے ایک مختلف نوعیت کی جنگ میں داخل ہو چکے ہیں اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کی پشت پناہی کیلئے محاذ کھول رکھا ہے چونکہ یہ آپریشن اور جنگ، امت مسلمہ کی جنگ ہے۔ ہمارے علاوہ یمن اور عراق میں بھی (اہل غزہ کی) پشت پناہی کے محاذ کھل چکے ہیں اور شام اور ایران بھی اس جنگ میں اسلامی مزاحمت کی مدد کر رہے ہیں۔” سید حسن نصراللہ نے کہا: "غاصب صیہونی رژیم نے اپنی تشکیل سے لے کر آج تک پہلی بار زندگی کے بدترین دن دیکھے ہیں اور اس رژیم میں پہلی بار ماضی میں دو معبد تباہ ہو جانے کے بعد تیسرے معبد کے تباہ ہونے کی باتیں شروع ہو گئی ہیں۔ اسرائیل کو بدترین دنوں کا سامنا ہے، اگر شہریوں کا قتل عام جاری رہا تو حزب اللہ نئے اہداف کو نشانہ بنائے گی۔
یہ پہلی بار ہے کہ "اسرائیل” مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور عام انسانوں کا قتل عام کر کے اپنی اس شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہے۔”
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا: "یمن نے کامیابی سے ایلات بندرگاہ کا محاصرہ کیا اور (غاصب صیہونی رژیم) اپنی اس بندرگاہ کے دیوالیہ ہو جانے کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ اس بندرگاہ میں ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات 200 سے 300 فیصد بڑھ گئے ہیں اور اس کے صیہونی رژیم کیلئے انتہائی خطرناک نتائج ظاہر ہوں گے۔” سید حسن نصراللہ نے مزید کہا: "اسرائیل پہلی بار اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کے سیکورٹی ادارے اور کابینہ اور سیاسی جماعتیں سخت مشکل میں پھنس چکے ہیں۔ مقبوضہ فلسطین سے آبادکاروں کا ملک چھوڑ کر چلے جانے کی شرح میں اضافہ، یہودی آبادکاروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہو جانا اور ان کا وہاں رہنے یا چھوڑ کر چلے جانے میں مردد ہو جانا نیز دنیا والوں کی اس رژیم کے بارے میں نگاہ تبدیل ہو جانا، یہ سب اسلامی مزاحمت اور ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔”
سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکمرانوں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا: "اگر تم نے اپنے ٹینک جنوبی لبنان بھیجے اور فوجی جارحیت کا ارادہ کیا تو جان لو ایسی صورت میں تمہیں ٹینکوں کی قلت پیش نہیں آئے گی کیونکہ سرے سے تمہارے لئے کوئی ٹینک ہی باقی نہیں بچے گا اور ہم ان سب ٹینکوں کو جنوبی لبنان میں تباہ کر دیں گے۔” حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے امت مسلمہ اور دنیا کے تمام بیدار ضمیر اور حریت پسند انسانوں پر زور دیا کہ وہ غزہ، اہل غزہ اور اسلامی مزاحمت کے حق میں آواز بلند کریں اور کہا: "ہم ملت فلسطین سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسلامی مزاحمت کے شانہ بشانہ ایسی جنگ میں جو نہ صرف فلسطین بلکہ پورے خطے اور دنیا کیلئے فیصلہ کن ثابت ہو گی، اپنے اندر وحدت برقرار رکھیں۔” سید حسن نصراللہ نے غاصب صیہونی رژیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا: "جب تک غزہ میں تمہارے مجرمانہ اقدامات جاری ہیں لبنان میں ہمارا محاذ کھلا رہے گا اور اسلامی مزاحمت ہر ممکنہ صورت میں جاری رہے گی۔”

مزید پڑھیے

Most Popular