
بیروت : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے چار یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق اور متعدد کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں کہاہے کہ اسرائیلی فوج نے نصیرات میں بہت وسیع پیمانے پر قتل عام کیا ہے۔ اس دوران یہ اپنے چند یرغمالیوں کو چھڑا لے گئی مگر اسی دوران کئی دوسرے یرغمالیوں کو خود ہی ہلاک بھی کر دیا ہے۔ حماس قیادت نے دیرالبلاح حملے کو بد ترین حملوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی پر اسرائیل کا مذاق اڑایا ہے۔ حماس کے سینیئر اہلکار سمیع ابو زہری نے کہا کہ نو ماہ کی لڑائی کے بعد چار اسیروں کی رہائی کامیابی کی نہیں ناکامی کی علامت ہے۔


































