Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل بچوں کے خلاف جرائم کی بلیک لسٹ میں شامل

An injured boy stands in a destroyed classroom where mattresses were laid out for people sheltering there at a school run by the UN Relief and Works Agency for Palestine Refugees (UNRWA) that was previously hit by Israeli bombardment, in the Nuseirat camp in the central Gaza Strip on June 7, 2024 amid the ongoing conflict in the Palestinian territory between Israel and Hamas. (Photo by Eyad BABA / AFP) (Photo by EYAD BABA/AFP via Getty Images)

نیویارک : اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کو بچوں کے خلاف جرائم کے مرتکب مجرموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے جاری کردی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج بچوں کے قتل میں ملوث ہے اور جنگ کے دوران بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔اقوام متحدہ کی جاری کردہ فہرست میں روس، داعش، بوکو حرام، افغانستان، عراق، صومالیہ، شام اور یمن شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں حماس اور اسلامی جہاد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی ایلچی گیلاد اردن نے شرمناک فہرست میں شمولیت کو مسترد کردیا ہے۔ گیلاد اردن کے مطابق سات اکتوبر سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل دہشت گرد تنظیم حماس کی مسلسل حمایت کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوج انسانی اقدار کی پاسداری کرنے والی فوج ہے اس پر ایسے شرمناک الزامات قابل افسوس ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو سراہا ہے اور فلسطینی مندوب ریاض منصور کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular