
غزہ : اسرائیل کے غزہ میں انسانیت دشمن حملے نہ رکے۔ جبالیہ میں اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں میں حملوں سے مزید سینتیس فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے لاکھوں لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔ شمالی غزہ میں تین امدادی کارکنوں کو نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا۔ غزہ میں مجموعی شہادتوں کی تعداد بیالیس ہزار آٹھ سو تجاوز کرگئی۔ غزہ میں امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل امدادی کارروائیاں کرنے والوں کو نشانہ بنارہا ہے جس سے کسی قسم کی امدادی کارروائی ممکن نہیں رہی۔ حملوں کے پیش نظر غزہ میں پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ التوا کا شکار ہے۔ غزہ کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی فوج نے چند گھنٹوں میں ہی متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔


































