Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع، شہریوں کا جشن

بیروت: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ گھروں کو واپس جانے والی گاڑیوں کی قطاروں سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ شہریوں نے معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ دونوں فریقین معاہدے کے تحت ایک دوسرے پر حملے بند کردیں گے۔ 60 روز کے دوران اسرائیلی فوج لبنان سے نکل جائے گی اور سرحد پر لبنانی فوج ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ سرکاری لبنانی سکیورٹی فورسز اور فوج واحد مجاز مسلح ادارہ ہوگا۔ جسے جنوبی لبنان میں ہتھیاراٹھانے یا فورسز چلانے کی اجازت ہوگی۔ لبنان میں ہتھیاروں یا ہتھیاروں سے متعلق مواد کی فروخت، فراہمی یا پیداوار کی نگرانی لبنانی حکومت کرے گی۔ معاہدے کے تحت اسرائیل اور لبنان دونوں کی منظوری سے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو ان وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں نگرانی اور مدد کرے گی۔
ادھر معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان کے باشندوں کو فی الحال واپس نہ جانے کا حکم دیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ لبنان کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی کی مزید کوششیں کرے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular