
صنعا: انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ حماس کے رہنما کا قتل ایک گھناؤنا دہشت گردانہ جرم اور قوانین اور مثالی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیخلاف ان کی مہم اس وقت ختم ہوگی جب اسرائیل غزہ پر اپنی جنگ ختم کر دے گا۔ یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل سے منسلک جہاز رانی پر کئی ماہ سے حملے شروع کر رکھے ہیں۔


































