اسلام،خواتین کیلئے ایک عظیم و بلند مقام و مرتبے کا قائل ہے اور انہیں مشخص شدہ حقوق اور عملی زندگی خصوصاً خاندان کے قیام ودوام میں بنیادی کردار عطا کرتا ہے اور اِسی طرح ا±ن کے اور مردوں کے درمیان فطری اورمنطقی حدود کو معین کرتاہے۔
خواتین کیلئے اسلام کی سب سے بڑی خدمت، معاشرے کے اِس اہم طبقے اور ا±ن کے حقوق کی نسبت عمومی نظر وزاویے کی اصلاح اور خواتین کو ایک جامع خاندانی نظام اورمعاشرتی زندگی میں ایک اہم کردار دلانا ہے۔ اس سلسلے میں خاندانی نظام زندگی میں ا±ن کے حقوق اور مقام و مرتبے کو استحکام بخشنا،فضول خرچی، شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ، تجمّل پرستی، زینت و آرائش کو ظاہر نہ کرنا اور جنسی و مادی امور میں سرگرمی کو ممنوع قرار دینا اور خواتین کے ر±شد و معنوی ترقی اوربلند وبالا انسانی مقامات تک رسائی کے امکانات فراہم کرنا، اسلام کی ہدایت اور منصوبہ بندی میں شامل ہیں۔
عورت، عالم ہستی کا اہم ترین عنصر
میری بہنو! خواتین کا موضوع اورمعاشرے کا ا±س سے برتاو اور رویہ ایسا مسئلہ ہے جو ہمیشہ سے مختلف معاشروں اورمختلف تہذیب وتمدن میں زیر گفتگو رہا ہے۔ اس دنیا کی نصف آبادی ہمیشہ خواتین پر مشتمل رہی ہے۔ دنیا میں زندگی کا قیام جس تناسب سے مردوں سے وابستہ ہے،ا±سی طرح خواتین سے بھی مربوط ہے۔خواتین نے عالم خلقت کے بڑے بڑے کاموں کو فطری طور پر اپنے ذمے لیا ہوا ہے اور تخلیق کے بنیادی کام مثلاًبچے کی پیدائش اورتربیت اولاد ، خواتین کے ہاتھوں میں ہیں۔ پس خواتین کا مسئلہ بہت اہم مسئلہ ہے اور مختلف معاشروں میں مختلف مفکرین اورمختلف اقوام وملل کے اخلاق وعادات میں ہمیشہ سے موضوع بحث رہا ہے۔ اسلام نے اِن اہم موضوعات میں سے ایک اہم موضوع کو منتخب کرکے ا±سے افراط و تفریط سے بچاتے ہوئے دنیا کے تمام لوگوں کو خبردارکیا ہے۔
خواتین مرد کے شانہ بشانہ بلکہ ا±ن سے بھی آگے!
اسلام نے ا±ن مردوں کو جو اپنے قدرت مند جسم یا مالی توانائی کی وجہ سے مردوں اور خواتین کو اپنا نوکر بناتے ، ا±ن سے خدمت لیتے اور خواتین کو اذیت وآزار اور کبھی کبھی تحقیر کا نشانہ بناتے تھے، مکمل طور پر خاموش کردیا ہے اور خواتین کو ا±ن کے حقیقی اور مناسب مقام تک پہنچایا ہے بلکہ خواتین کو بعض جہات سے مردوں کے شانہ بشانہ لاکھڑا کیا ہے۔ (قرآن بیان کررہا ہے کہ ) مسلمان مرد اورمسلمان عورت، عابد مرد اور عابدعورت اور نماز شب پڑھنے والا مرد اور نماز شب ادا کرنے والی عورت۔
پس اسلام نے انسانی درجات اور روحانی مقامات کو مرد وعورت کے دمیان برابر برابر تقسیم کیا ہے۔ (یعنی ان مقامات تک رسائی ان دونوں میں سے کسی ایک سے مخصوص نہیں ہے بلکہ دونوں میں سے کوئی بھی یہ مقام حاصل کرسکتا ہے)۔ اس زاویے سے مرد وعورت ایک دوسرے کے مساوی اور برابر ہیں۔ جو بھی خدا کیلئے نیک عمل انجام دے گا، خواہ مرد ہو یا عورت، ہم ا±سے حیات طیبہ عطا کریں گے۔
اسلام نے کچھ مقامات پر عورت کو مرد پر ترجیح دی ہے۔ مثلاً جہاں مرد و عورت ،ماں وباپ کی صورت میں صاحب اولاد ہیں۔ ا±ن کی یہ اولاد اگرچہ کہ دونوں کی مشترکہ اولاد ہے لیکن اولاد کی اپنی ماں کیلئے خدمت و ذمے داری باپ کی بہ نسبت زیادہ اور لازمی ہے۔ اولاد پر ماں کا حق باپ کی بہ نسبت زیادہ ہے اورماں کی نسبت اولاد کا وظیفہ بھی سنگین ہے۔
خاندان میں عورت کا حق!
اس سلسلے میں بہت زیادہ روایات نقل کی گئی ہیں۔پیغمبر اکرم سے کسی نے سوال کیا: ”من عبر؟“ (میں کس سے نیکی کروں)۔ آپ نے جواب میں فرمایا ”ا±مَّکَ“۔ یعنی اپنی ماں سے۔ آپ نے اس کے دوسرے سوال کے جواب میں بھی یہ فرمایا اوراس کے تیسرے سوال کا یہی جواب دیا لیکن چوتھی مرتبہ جواب میں فرمایا ”اَبَاکَ“ (اپنے باپ سے نیکی کرو)۔ پس خاندان کی چار دیواری میں عورت کا اولاد پر حق بہت سنگین ہے۔ البتہ اِس وجہ سے نہیں ہے کہ خداوند عالم یہ چاہتا ہے کہ ایک طبقے کو اکثریت پر ترجیح دے بلکہ یہ اِس جہت سے ہے کہ خواتین زیادہ زحمتیں برداشت کرتی ہیں۔
یہ بھی عدل الٰہی ہے کہ خواتین کی زحمتیں زیادہ ہیں تو ا±ن کا حق بھی زیادہ ہے اور خواتین زیادہ مشکلات کا سامنا کرتی ہیں لہٰذا ا±ن کی قدر و قیمت بھی زیادہ ہے۔ یہ سب عدالتِ الٰہی کی وجہ سے ہے۔ مالی مسائل میںمثلاً خاندان اور ا±س کی سرپرستی کا حق اورا±س کے مقابل خاندان کو چلانے کی ذمہ داری میں اسلامی روش ایک متوازن اورمتعادل روش ہے۔ اسلامی قانون نے اِس بارے میں اتنی سی بھی اجازت نہیں دی ہے کہ مرد عورت پرذرہ برابر ظلم کرے۔ اسلام نے مرد وعورت دونوں کا حق الگ الگ بیان کیاہے اور ا±س نے مرد کے پلڑے میں ایک وزن اور عورت کے پلڑے میں دوسرا وزن رکھا ہے۔ اگر اِن موارد میں اہل فکر توجہ کریں تو وہ ان چیزوں کو ملاحظہ کریں گے۔ یہ وہ چیزیں ہیں کہ جنہیں کتابوں میں بھی لکھا گیا ہے۔ آج ہماری فاضل اور مفکر خواتین الحمدللہ ان تمام مسائل کو دوسروں اور مردوں سے بہتر طور پر جانتی ہیں اوران کی تبلیغ بھی کرتی ہیں۔یہ تھا مرد و عورت کے حقوق کا بیان۔
- Home
- خواتین کا نوائے اسلام
- خواتین کے مسائل اور حقوق کے متعلق اسلام کی عادلانہ…
خواتین کے مسائل اور حقوق کے متعلق اسلام کی عادلانہ نظر
-
Ilyas - جون 18, 2020
- خواتین کا نوائے اسلام
- 4
- 0 minute read


































