
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں، دنیا میں امن اور استحکام قائم کرنا ہے تو یہ ہمارے خطے ہی سے ابھرے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے امریکا اور اسرائیل کو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے سے روکا جا سکے گا۔ خطے کے ممالک اتحاد اور تعاون کے ذریعے استحکام اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھ سکیں گے۔ صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا، کوئی بھی طاقت ایرانی قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتی، ایران نے جنگ شروع نہیں کی اور نہ ہی وہ جنگ کا خواہاں ہے۔


































