
بغداد : عراق کی رضاکار فورس عصائب اہل الحق نے امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے کا الزام مسترد کردیا۔ عصائب اہل الحق کے سیکریٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے کہا کہ گرین زون کے علاقے میں اس وقت حملہ اور وہ
بھی اسی قدیمی روش سے مزاحمتی گروہ نے نہیں کیا۔ اس حملے کا مقصد، صورتحال کو خراب کرنا ہے۔ مقتدی صدر نے بھی کہا ہے کہ مزاحمت کے کچھ دعویداروں نے امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا ہے۔ عراقی قوم کو دھوکے میں نہيں آنا چاہئے، کہا کہ وہ یہ کام کر رہے ہیں تاکہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا تاخیر کا شکار ہو جائے۔


































