
بغداد: یورپی یونین نے دہشت گردی کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کرنے والے ممالک کی فہرست سے عراق کا نام خارج کردیا ہے۔بغداد میں یورپی یونین کے سفیر ولی ورجولا نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات کی۔اور کہا کہ منی لانڈرنگ لسٹ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی فہرست سے عراق کو خارج کرنے کا اقدام تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔ مصطفیٰ الکاظمی کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ ہماری موثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہم عراق کا کھویا ہوا وقار واپس لائیں گے.


































