Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایران ایٹمی معاہدے سے نکلنا بدترین سیاسی فیصلہ تھا، امریکی وزیرخارجہ کا اعتراف

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ کا ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کو ملکی سیاسی تاریخ کا بدترین فیصلہ قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے کہاکہ میری نظر میں یہ کہنا عادلانہ ہوگا کہ جوہری معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ بدترین فیصلوں میں سے ایک تھاجوہری معاہدے کے ذریعے ایران کا جوہری پروگرام محدود ہوگیا تھا۔ ہم معاہدے میں طے کی گئی وسیع نظارت اور سچائی کو جانچنے والے طریقہ کار کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام کے بارےمیں اطمینان حاصل کرسکتے تھے۔ حتی سابق امریکی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ ایران نے اپنے ذمے تمام امور انجام دیئے ہیں . انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایران نے اس بات کی ضمانت طلب کی ہے کہ دوبارہ معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگا؟ کہا: "جی ہاں آپ درست فرما رہے ہیں۔ ہم سے ایران کا ایک مطالبہ یہ ہے کہ اسے جوہری معاہدے سے دوبارہ دستبردار نہ ہونے کی ضمانت فراہم کی جائے امریکا کے وزیر خارجہ نے کہاکہ اور آپ کی یہ بات بھی درست ہے کہ ہماری حکومت میں اتنے کم وقت میں ایسی سخت ضمانت فراہم نہیں کی جا سکتی۔ صدر بائیڈن یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ جب تک ایران معاہدے کا پابند رہے گا، وہ صدر ہونے کے ناطے کیا کریں گے اور کیا نہیں کریں گے، لیکن ہم اگلے صدر کو کسی کام پر مجبور نہیں کرسکتے.

مزید پڑھیے

Most Popular