Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایرانی اور روسی صدور کی ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ماسکو : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اور روسی فیڈریشن کے درمیان تعلقات کی بہتری کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں ایرانی صدر نےکہا کہ ہمارے پاس روس کے ساتھ تعلقات کی توسیع اور ترقی کی کوئی حد نہیں ہے اور ہم ماسکو کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں دونوں صدور کی
ملاقات میں دونوں ممالک کے مشترکہ مسائل ، اقتصادیات اور تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے اور بین الاقوامی مسائل میں ایران اور روس کے مضبوط کردار کا جائزہ لیا گیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام مسائل کو حل کرنے اور تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں انہوں چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی دستاویزات کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ 20 سالوں میں یہ دستاویز تعلقات کے افق کا خاکہ پیش کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کے حجم کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کی کوششیں کریں گے۔ صدر رئیسی کا کہنا ہے کہ ایران، روس علاقائی سلامتی اور استحکام چاہتے ہیں، یکطرفہ پن کو روکتے ہیں۔
صدر رئیسی کا کہنا ہے کہ ایران، روس علاقائی سلامتی چاہتے ہیں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایران اور روس اپنے مشترکہ اقدامات کے ذریعے خطے میں سلامتی کی راہ پرعمل پیرا ہیں ایرانی صدر نے کہا کہ تہران ان کوششوں کے درمیان ہے جس کا مقصد ملک کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کو ہٹانا ہے۔ہم 40 سال سے زیادہ عرصے سے امریکا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ کوششیں پابندیوں کے خاتمے کا باعث بنیں گی، پابندیوں کا خطرہ ایران کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular