
تہران : ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کل سے روس کادورہ کریں گے جوصدر بننے کے بعد ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا وہ روسی صدر پیوٹن سے بھی ملیں گے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات سے جڑے مختلف سیاسی و اقتصادی جیسے متعدد موضوعات پر گفتگو ہوگی۔ تہران میں روسی سفیر لوان جاگاریان نے بتایا کہ ایران اور روس کےصدور کے درمیان مذاکرات میں دوطرفہ مسائل, اقتصادی و علاقائی مسائل سے مربوط مسائل پر گفتگو ہوگی۔روسی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر الکسانڈر ژوکوف نے بتایا کہ ایرانی صدرِ جمعرات کو قومی پارلیمنٹ دوما کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے صدرِ ایران کے ماسکو دورے کو بڑا اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دونوں ممالک کے وفود کی رفت و آمد متاثر ہوئی ہے تاہم گزشتہ مہینوں کے دوران روسی اور ایرانی سربراہان مملکت نے کئی بار ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہوں کی ہونے والی ملاقات میں ایران و روس کے تعلقات سے جڑے تمام مسائل پر گفتگو ہوگی۔


































