Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایرانی پارلیمنٹ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے متعلق بل پیش

تہران : ایرانی پارلیمنٹ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے متعلق بل پیش کر دیا گیا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایکس پر جاری بیان میں بل پیش کیے جانے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے لیے اسٹریٹجک ایکشن پلان پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں امریکی ڈرونز مار گرانے کے واقعے کے ساتھ سامنے آئی۔ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران اپنی سرخ حدود کے دفاع، خصوصاً آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام کے معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے، اس لیے اس کی اہمیت غیر معمولی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف پہلا قدم ہے، اس کے بعد مزید اقدامات بھی سامنے آئیں گے۔
اجلاس کے دوران شہید رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت جنگ میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈروں اور سیاسی شخصیات کے قاتلوں سے انتقام لینے کے حق میں نعرے لگائے۔
پارلیمان نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ہنگامی یا غیر معمولی حالات میں پارلیمانی اجلاس بہارستان کے باہر بھی منعقد کیے جا سکیں گے۔
کئی ماہ کے وقفے کے بعد غیر معمولی وقت پر عوامی اجلاس کے انعقاد نے میڈیا اور عوامی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی۔
اجلاس سے قبل ارکان نے یادگار پر حاضری دے کر سابق رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای اور جنگ میں شہید ہونے والی شخصیات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جہاں سیاسی اور عسکری شخصیات کی تصاویر کے ساتھ جنگ میں شہید ہونے والے بعض بچوں کی تصاویر بھی آویزاں تھیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular