
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے دوران اپنے ہوائی اڈوں پر میزائل گرنے کی تصدیق کردی۔ منگل کو ایران کی جانب سے کیے جانیوالے میزائل حملوں نے اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی حکام پہلے تو حملہ ناکام ہونے کا شور مچاتے رہے تاہم اب انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل حملے میں اس کے کچھ ہوائی اڈے نشانہ بنے، تاہم اسرائیلی فضائیہ کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ اسرائیلی فوجی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ ان حملوں میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا، میزائل حملے سے ہوائی اڈوں میں موجود دفتر اور دیکھ بھال کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔


































