Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایرانی وزیرخارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

ریاض : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ریاض کا دورہ کیا اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی مسائل۔ غزہ کی پٹی اور لبنان میں اسرائیلی جرائم کو روکنے پر بات چیت کی گئی۔ عباس عراقچی نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ایک اچھی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ میرے دورے کا مقصد علاقائی مسائل، لبنان اور غزہ کی صورت حال اور صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں مشاورت کرنا ہے۔ عراقچی نے مزید کہا کہ اس دورے کا ایک اور اہم ہدف لبنان میں موجود مہاجرین کی مدد کے بارے میں گفتگو اور مشاورت کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ بات چیت فلسطین اور لبنان کے لئے بہتر حالات اور بالآخر خطے میں امن کا باعث بنے گی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے ایرانی وزیرخارجہ کے خطے کے دورے سے متعلق کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ خطے کی تمام اقوام کے ساتھ امن و سلامتی سمیت اقتصادی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular