Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے۔ وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط پہلے ہی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیئے ہیں اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں انہیں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد ایم او یو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولے گا اور امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ بطور ثالث میں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے، تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز 19 جون سے ہوگا۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر پزشکیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کی بنیاد بنے گا۔
شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی سفارتکاری نے ممکنہ بڑے تصادم کو روکا، وزیراعظم نے امریکی مذاکراتی ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت بے لوث خدمات اور فیصلہ کن کردار سے تاریخی پیشرفت ہوئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular