Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ناروے کی میزبانی میں امریکا سے مذاکرات کی خبر مصدقہ نہیں، ایران

تہران : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ناروے کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کے دعوے کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکہ پر کبھی اعتماد نہیں رہا، حتی کہ مذاکرات کے دوران بھی نہیں۔ جو اقدامات انہوں نے مذاکرات کے دوران کیے، اس نے اعتماد کی گنجائش کو صفر سے بھی کم کردیا۔ ہماری خودمختاری کی ضمانت ہماری اپنی صلاحیت ہے جسے مسلح افواج یقینی بناتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ رابطے بعض ثالثوں کے ذریعے جاری ہیں، تاہم باضابطہ مذاکرات کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے صحافیوں کے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں سات صحافی شہید ہوئے، جبکہ گذشتہ دو برسوں میں غزہ میں 240 سے زائد صحافی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جنگ کے دوران صحافیوں کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular