
ماسکو : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران روس تعلقات کے نئے باب میں بہترین تعاون پروان چڑھے گا۔ حسین امیر عبداللہیان نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان حالیہ اہم، دوستانہ اور طویل المدتی ملاقات نے تہران اور ماسکو کے درمیان تعلقات کو ایک نئے، متنوع اور تیز رفتار سمت میں آگے بڑھایا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے رہنماؤں نے ایک طویل مدتی روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا اور دنیا کا مستقبل کثیر الجہتی تعاون پر مبنی ہے۔


































