
زیورخ : برگن اسٹاک میں ایران نے مذاکرات سے قبل امریکی وفد کے ساتھ فوٹو سیشن اور مصافحے سے صاف انکار کردیا، ایرانی وفد اس دوران میڈیا گیلری سے باہر رہا۔ اطلاعات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں جاری امریکہ ایران مذاکرات کے آغاز پر ایک بڑی کھنچاؤ کی صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ایرانی مذاکراتی وفد نے امریکی حکام کے ساتھ مصافحے یعنی ہاتھ ملانے اور مشترکہ گروپ فوٹو بنوانے کی تجویز کو یکسر مسترد کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اصرار پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم یہاں امریکیوں کے ساتھ تصویریں بنوانے نہیں آئے ہیں۔


































