Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

ایران کی پاکستان کے زرعی شعبے میں ڈھائی کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش

کراچی : ایران نے پاکستان کے زرعی شعبے میں ڈھائی کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تجارت اور زرعی سیکٹر کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر حسن نوریان نے سندھ حکومت کو ٹریکٹرز، کمبائنڈ ہارویسٹرس اور دیگر زرعی مشینری دینے کی بھی پیشکش کی اور کہا کہ سیڈ، کولڈ اسٹوریج اور ہائبرڈ سیڈ دیگر ممالک سے سستی قیمت پر فراہم کریں گیں، ایران سندھ میں زرعی سیکٹر اور دیگر شعبوں میں 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، ایران کراچی چیمبر آف کامرس سے بھی باہمی معاشی تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ منظور حسین وسان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا ضلع خیرپور لاکھوں ٹن کھجور پیدا کرتا ہے جو دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کی جاتی ہے، سندھ میں پانی کی قلت کی وجہ سے سندھ حکومت کسانوں کی خواہش پر نئی زرعی ٹیکنالوجی متعارف کروارہی ہے، ٹنڈوالہیار اور حیدرآباد کے کیلے ایران کو ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular