
واشنگٹن : امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ چین نہیں ایران امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ایران کے ہاتھوں پر امریکی خون ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران ایٹمی طاقت نہ بن سکے۔ یہ بات میری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ کملا ہیرس کا یہ دعویٰ بائیڈن- ہیرس انتظامیہ کی 2022 کی قومی سلامتی کی حکمت عملی سے متصادم ہے جس میں چین کو امریکہ کا سب سے اہم جغرافیائی سیاسی چیلنج قرار دیا گیا ہے۔ اس حکمت عملی میں چین کا تذکرہ 50 سے زائد بار اور ایران کا صرف آٹھ بار ہوا۔ یہ حکمت عملی 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں سے ایک سال پہلے بھی شائع ہوئی تھی۔


































