
تہران : ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے کام کرنیوالے دہشت گرد کو پھانسی دیدی۔دہشتگرد وسطی ایران کے شہر اصفہان میں ایرانی وزارت دفاع کے ورکشاپ کمپلیکس کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ یہ کارروائی موساد کے ایک افسر کے تعاون سے 28 جنوری 2023 کو کرنا تھی مگر اسے پکڑ لیا گیا اور دوران تفتیش اس نے اعتراف جرم کیا۔


































