
لندن: بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ایران بظاہر امریکی ناکہ بندی کے باوجود، روزانہ 14 لاکھ بیرل تیل برآمد کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے بتایا کہ سال کے چوتھے مہینے میں ایران کی تیل برآمدات 14 لاکھ بیرل یومیہ رہیں، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 4 لاکھ 10 ہزار بیرل کم ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ برآمدات میں نسبتاً کمی کے باوجود ایران کی تیل پیداوار جاری ہے، جبکہ زمینی اور بحری ذخیرہ گاہوں میں تیل ذخیرہ کرنے کا عمل بھی بدستور جاری ہے۔


































