Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایران، چین اور روس کی 2022 میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ مشترکہ بحری مشقوں کا آج سے آغاز

تہران: 2022 میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ مشترکہ مشق ایرانی، چینی اور روسی بحری افواج کی سطحی اور پرواز یونٹس کی شرکت کے ساتھ آج سے شمالی بحر ہند کے علاقے میں منعقد کی جائے گی۔
2022 میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ کمبائنڈ مشق کے ترجمان ایڈمیرل "مصطفی تاج الدینی” نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ اور پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سطحی اور فلائٹ یونٹس کے علاوہ چین اور روس کے تیرتے یونٹس بھی مشق میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیسری مشترکہ مشق ہے جو ایران، چین اور روس کی شرکت سے منعقد ہوگی اور مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ ایڈمیرل تاج الدینی نے کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ کی مشترکہ مشق "امن اور سلامتی کیلئے ساتھ مل کر” کے نعرے کے ساتھ 17,000 مربع کلومیٹر کے علاقے میں امن اور دوستی کے پیغام سے منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشق شمالی بحر ہند میں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے جس کا مقصد خطے میں سلامتی اور اس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے سمیت عالمی امن کے لیے مشترکہ طور پر تعاون کے لیے تینوں ممالک کی خیر سگالی اور صلاحیت کو ظاہر کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف قسم کی مشقیں جیسے تیرتے ہوئے جہاز کو بچانا، ہائی جیک کیے گئے جہاز کو چھوڑنا، مخصوص اہداف پر گولی چلانا، رات کے وقت ہوائی اہداف کو نشانہ بنانا، اور دیگر حکمت عملی اور آپریشنل مشقیں اس ایونٹ میں پیش کی جائیں گی۔ 2022 میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ کمبائنڈ مشق کے ترجمان نے کہا کہ اس مشق کے مقاصد میں بین الاقوامی بحری تجارت کی سیکورٹی کو مضبوط بنانا، بحری قزاقی اور بحری دہشت گردی کا مقابلہ کرنا، میری ٹائم ریسکیو کے شعبے میں معلومات کا تبادلہ اور آپریشنل اور ٹیکٹیکل تجربات کا تبادلہ شامل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular