Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں عارضی میری ٹائم کوریڈور پر اتفاق

تہران: ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی میری ٹائم کوریڈور پر اتفاق کرلیا۔ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہےکہ یہ انتظام مستقل راستہ طے ہونے تک عارضی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے تہران میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے اور بارودی سرنگیں صاف کرنے کے منصوبے پر بات چیت کی۔ عمانی وزیر خارجہ بدر ابو سعید نے کہاکہ ہم جلد ہی آبنائے ہرمز کے لیے ایک عارضی راہداری کے قیام اور جہاز رانی کے تحفظ کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران اور عمان کے درمیان مزید مذاکرات متوقع ہیں، جو 30 سے 60 دن تک جاری رہ سکتے ہیں۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران آبنائے ہرمز کے لیے ایک مستقل راستہ طے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ غریب آبادی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے کا انحصار ایران کے مطالبات پورے ہونے پر ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular