ترکی کیوںدوسرے ممالک کے تنازعات میں مداخلت کررہا ہے،مصر
قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر نے عرب ممالک میں ترکی کی سیاسی اور فوجی مداخلت مسترد کردی ، وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے بیان میں کہا کہ عراق ، شام یا لیبیا سمیت کسی بھی عرب ملک میں ترکی کی دخل اندازی کو قبول نہیں کیا جاسکتا،اس کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، انھیں حیرت ہے کہ ترکی دوسرے ممالک کے تنازعات میں کیوں دخل اندازی کررہا ہے،اس طرح وہ رخنوں کا موجب بن رہا ہے اور انقرہ کے نظریے کو اس انداز میں آگے بڑھا رہا ہے جس سے خود ترک عوام کے وسائل کا ضیاع ہورہا ہے، عرب اقوام ان لوگوں کی کاوشوں کو مسترد کرتی ہیں جو وہ اپنے مقاصد اور مفادات کے حصول کیلئے بروئے کار لارہے ہیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- لیبیا میں مداخلت، مصر نے ترکی پر چڑھائی کردی


































