واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہےکہ ایران سے معاہدے پر ابتدائی دستخط ہو چکے ہیں۔ جنیوا میں باضابطہ دستخط کے بعد معاہدے کا متن جاری کردیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ پابندیوں میں نرمی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک ایران وہ نہ کرے جو اس کو کرنا ہے۔ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ ہم بہت سخت نگرانی کریں گے۔ ادھر نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ جنیوا میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے نتیجے میں ایران کے منجمد اثاثے بحال نہیں ہوں گے۔ ایران کو منجمد فنڈز یا اقتصادی ریلیف صرف اسی صورت میں مل سکتا ہے جب وہ اپنے پاس موجود انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کو تلف کرنے کے لیے تصدیق شدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران سے معاہدے پر ابتدائی دستخط ہو چکے ہیں، امریکی…
ایران سے معاہدے پر ابتدائی دستخط ہو چکے ہیں، امریکی صدر
-
Raza Musani - جون 16, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 3
- 0 minute read


































