Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

طالبان حکام کی کئی ممالک میں اپنے سفارتی مشنز سے لاتعلقی

کابل: افغانستان میں طالبان حکام نے کئی ممالک میں اپنے سفارتی مشنز سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ کابل کی عبوری انتظامیہ نے کہا کہ اُن کی حکومت نے مغربی ملکوں میں اپنے سفارتخانوں اور اُن افغان قونصلرز سے تعلقات ختم کر دیے ہیں جہاں پر موجود اسٹاف سابق حکمرانوں کا ہمدرد ہے۔ نیوزایجنسی اے ایف پی کے مطابق افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اُن افغان سفارت خانوں سے جاری کیے گئے ویزوں اور ایسے افراد کے پاسپورٹس کی ذمہ داری نہیں لیں گے جنہوں نے کابل کی نئی حکومت سے تعلق نہیں رکھا۔ وزارت خارجہ نے جن ممالک میں سفارتخانوں کی ذمہ داری لینے سے معذرت کی ہے اُن میں برطانیہ۔ جرمنی۔ بلجیئم، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، فرانس، اٹلی، یونان، پولینڈ، سویڈن، ناروے، کینیڈا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے زیادہ تر سفارتی مشنز کا طریقہ کار اور رابطے موجودہ انتظامیہ اور مروجہ اصولوں کے منافی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular