Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

سرینگر سینٹرل جیل میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرینگر سینٹرل جیل میں چھاپے کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔ اس واقعے کے خلاف جیل کے قیدیوں اور عام کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق قابض فوج کے اہلکاروں نے جان بوجھ کر قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجی اہلکاروں نے جیل کی بیرکوں میں قرآن پاک کو زمین پر پھینک دیا۔ انہوں نے اس اقدام کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے دانستہ طور پر مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش قرار دیا۔ قیدیوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے فوجی اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکاروں کے اس اقدام سے ان کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپوں اور علمائے کرام نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی منفرد شناخت اور مذہبی عقائد کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کے اس دانستہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاسی اور مذہبی رہنمائوں نے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular