Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

بھارت: کیرالہ میں اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ کی مسلم طالبہ کے حجاب کرنے پر پابندی

ایک مسلم لڑکی نے کیرالہ حکومت سے اجازت مانگی تھی کہ اسے اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ پروجیکٹ کے لئے حجاب اور پوری آستین ڈھکنے کی اجازت دی جائے۔ کیرالہ حکومت نے اس لڑکی کی اپیل مسترد کردی ہے۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس قدم سے ریاست کا سیکولرازم متاثر ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستی پولیس کے پروگرام میں ایسا کرنے سے سیکولرازم کو نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ اسکیم (ایس پی سی) اسکولوں کے نوجوانوں پر مبنی ایک ترقیاتی پروگرام ہے۔ اس کے تحت ہائی اسکول کے طلباء کو ان کے مستقبل کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے۔
طلباء کو ایک جمہوری معاشرے میں مستقبل کے رہنما بننے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں قانون کا احترام اور نظم و ضبط کا سبق بھی سکھایا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس لڑکی کی درخواست کیرالہ ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی، جس کے بعد اس نے ریاستی حکومت سے درخواست کی تھی کہ اسٹوڈنٹ پولیس یونیفارم میں اسے حجاب اور پوری آستین والا لباس پہننے کی اجازت دی جائے۔ اسٹوڈنٹ پولیس کیڈٹ نے جب یہ بتایا کہ کیڈٹ کو اسلامی عقائد کے مطابق حجاب اور پوری بازو والا لباس پہننے کی اجازت نہیں ہوگی تو اس نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular