
نئی دہلی : امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے 2017 میں اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری کیساتھ جاسوسی کے لئے استعمال ہونے والا سوفٹ وئیر اسپائی وئیر(پیگاسس )خریدنے کا بھی معاہدہ کیا۔ کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے اسپائی وئیر کی خریداری کے انکشاف پر مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غداری ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت نے سیاسی مخالفین، ججز اور عام آدمی کی جاسوسی کے لئے آلات خریدے جو غداری کے مترادف ہے۔


































