Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

بھارت، مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، 107 افراد ہلاک

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ سے ایک سو سات افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ ضلع ہاتھرس کے سکندرا راؤ تھانے کی حدود میں واقع پھولرائی گاؤں میں پیش آیا۔ مذہبی تقریب بھولے بابا کے ستسنگ ختم ہونے کے بعد عقیدت مند واپس جارہے تھے کہ بے تحاشہ رش کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ پیروں تلے کچلے گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ سڑک سے جیسے ہی رکاوٹیں ہٹائی گئیں لوگوں نے نکلنے کی کوشش کی جس سے کئی لوگ اونچائی پر واقع سڑک سے نیچے نالے میں جاگرے۔ لوگوں نے زخمیوں اور لاشوں کو بسوں، ٹیمپو اور دوسری گاڑیوں میں اسپتال پہنچایا۔ سو سے زیادہ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک ہے۔ مرنے والوں میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے واقعہ کی تحقیقات اور زخمیوں کے مناسب علاج کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular