پاکستان اور ایران کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد : ایران اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 سے بڑھا کر 15 کردی گئی۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں ایران و پاکستان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ دو روزہ اجلاس میں ایرانی وزیر مواصلات و شہری ترقی اور پاکستان کے وزیر اقتصاد وفد کے ہمراہ شریک ہوئے جس میں مختلف اقتصادی مسائل، فضائی نقل و حمل کے موضوع پر گفتگو ہوئی جس میں ہر ہفتہ پندرہ پروازوں کی انجام دہی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ایرانی سول ایوی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ کارگو فلائٹس کی کوئی تعداد معین نہیں کی گئی ہے جبکہ مسافر پروازیں پاکستان کے شہروں اسلام آباد، لاہور کراچی کوئٹہ اور ایران کے شہروں زاہدان، مشہد اور امام خمینی ایئرپورٹ کے مابین انجام پائیں گی۔

  Click to listen highlighted text! اسلام آباد : ایران اور پاکستان کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 سے بڑھا کر 15 کردی گئی۔ یہ فیصلہ اسلام آباد میں ایران و پاکستان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ دو روزہ اجلاس میں ایرانی وزیر مواصلات و شہری ترقی اور پاکستان کے وزیر اقتصاد وفد کے ہمراہ شریک ہوئے جس میں مختلف اقتصادی مسائل، فضائی نقل و حمل کے موضوع پر گفتگو ہوئی جس میں ہر ہفتہ پندرہ پروازوں کی انجام دہی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ایرانی سول ایوی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ کارگو فلائٹس کی کوئی تعداد معین نہیں کی گئی ہے جبکہ مسافر پروازیں پاکستان کے شہروں اسلام آباد، لاہور کراچی کوئٹہ اور ایران کے شہروں زاہدان، مشہد اور امام خمینی ایئرپورٹ کے مابین انجام پائیں گی۔