Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

معاشرے کی تمام جہات اور زندگی کے تمام پہلوؤں میں بی بی فاطمہ زہرا(س) کو اسوہ اور نمونہ بنانے کی ضرورت ہے، آیت اللہ خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامیایران نے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام کی سیرت و حیات طیبہ کو زندگی کے تمام شعبوں میں اسوہ اور نمونہ قرار دینے پر تاکید کی ہے

تہران: دختر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر، شعرا اور مداحان اہلبیت کی ایک بڑی تعداد نے ولی امر المسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بی بی دوعالم کو طہارت و پاکیزگی اور خلوص و ایثار کا مثالی نمونہ قرار دیا۔
آپ نے فرمایا کہ معاشرے کی تمام جہات، زندگی کے تمام پہلؤوں اور خاص طور سے سماجی اور انقلابی میدانوں میں جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اسوہ اور نمونہ بنائے جانے کی ضرورت ہے۔ آپ نے کہا کہ خداوند عالم کے لطف وکرم سے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کا معاشرہ فاطمی معاشرہ بن گیا ہے اور پچھلے تینتالیس برسوں کے دوران دفاع مقدس اور اس کے بعد مختلف مراحل میں بھی ایران کے اندر فاطمی جذبے اور معاشرے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے شعرائے کرام اور مداحان اہلبیت پر زور دیا کہ وہ ایرانی قوم کے خلاف جاری ابلاغیاتی جنگ کے مقابلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایرانی قوم کے دشمن ، ہزاروں میڈیا ماہرین بھاری مالیاتی اور سیکیورٹی اخراجات کے ذریعے، رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور ایرانی قوم کے ایمان اور عقیدے کو برباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ایسی صورتحال میں حقائق سے عام اور لوگوں کو آگاہ کرنا اہم ترین جہاد ہے اور شعرائےکرام اور ذاکرین اہلبیت کو اس میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular