Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

اسیروں کے معاملے پر ملی یکجہتی کونسل اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میں اہم ملاقات

گلگت : گلگت کے اسیروں کی رہائی کے معاملے پر ملی یکجہتی کونسل کے نمائندہ وفد اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کے مابین اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سانحہ 13 اکتوبر کے اسیروں کی رہائی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے جماعت اسلامی کے نائب صدر لیاقت بلوچ کی قیادت میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزراء راجہ زکریا مقپون، حاجی گلبر خان، جاوید علی منوا، صوبائی مشیر سید سہیل عباس اور معاون خصوصی الیاس صدیقی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خالد خورشید نے پورے ملک میں مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے حوالے سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے کردار کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے ملک بالخصوص جی بی کی پائیدار ترقی کیلئے امن و امان کا قیام اولین ضرورت ہے۔ سیاسی زعماء پر مشتمل پلیٹ فارم معاشرے کے تمام مکتب ہائے فکر کو متحد کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔خالد خورشید نے کہا کہ اسیران ملت کے معاملے کو حکومت باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔ ان شاء اللہ قانون و انصاف کے مطابق اس معاملے کے تصفیہ کیلئے کوشاں ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے امن و امان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیے

Most Popular