Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امام بارگاہوں کو علمی مراکز میں تبدیل کر دیا جائے، علامہ محمد ذکی باقری

لاہور : متاز عالم دین اور مفکرِ اسلام علامہ محمد ذکی باقری نے کہا ہے کہ امام بارگاہیں علم و عمل کے مراکز ہونی چاہیں، ہم باب العلم کے ماننے والے ہیں لیکن علم سے دور ہیں۔ شادمان لاہور میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں علمی میدان میں سب سے آگے ہونا چاہیئے۔ ہماری امام بارگاہیں سارا سال خالی رہتی ہیں، صرف محرم الحرام کے ایام میں یہاں مجالس ہوتی ہیں، تو کیوں نہ ان مراکز کو علمی مراکز میں تبدیل کر دیا جائے اور یہاں اسکول کھولے جائیں۔ ہمارے آئمہ نے تعلیم کے حصول پر زور دیا ہے، ہمارے پاس اہلبیتؑ کی شکل میں علم کا بے پناہ خزانہ ہے، ہمیں اس خزانے کا ادراک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جسے اس علم کا پتہ چل گیا، اسے دنیا کے علوم کنویں اور آل محمدؑ کا علم سمندر کے برابر دکھائی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خطیبوں سے علم نہ لیں جو تمہیں تعلیم و آگہی سے دور کریں، بلکہ ایسے خطیبوں کی پیروی کریں، ایسے علماء کیساتھ تمسک رکھیں جو تمہیں رب کی طرف بلائیں۔علامہ محمد ذکی باقری کا کہنا تھا کہ دنیا آج انسانی حقوق کا چارٹر بنا رہی ہے جبکہ ہمارے نبی کریم (ص) نے چودہ سو سال پہلے یہ چارٹرڈ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا حقیقی علمبردار اسلام ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular