پولیس کا گھر پر دھاوا،شیخ عکرمہ کو نظر بند کر کے گھر پر بھاری نفری لگادی
مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) صہیونی پولیس نے مسجد الاقصی کے پیش امام شیخ عکرمہ صابری کو چار ماہ کیلئے بیدخل کرکے انہیں گھر میں نظر بند کر دیا ، صہیونی پولیس اہلکاروں کے ساتھ خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں نے بھی مسجد الاقصی کے امام کے گھر پر دھاوا بولا اور انہیں ہراساں کیا ،انہیں چارماہ کیلئے مسجد الاقصی سے بے دخلی کا نوٹس دیا اور گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ، گزشتہ جمعے کو بھی عکرمہ صابری کو گھر سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔


































