Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

حکومت کو ایک ہی دن الیکشن کرانا ہیں تو 14مئی سے پہلے اسمبلی توڑنا ہوگی، عمران خان

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان نے واضح دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت کو ایک ہی دن الیکشن کرانے ہیں تو چودہ مئی سے پہلے اسمبلی توڑنا ہوگی۔ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل کو ہماری ٹیم بات چیت کے لیے جائے گی۔ حکومت 14 مئی کے اندر اسمبلیاں تحلیل کردے تو ہم ایک تاریخ کو الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ بجٹ پاس کرنے کے کےبعد الیکشن کروائیں گے۔ اس میں بد نیتی نظر آرہی ہے۔ اگر آپ بجٹ پیش کرنا چاہتے ہیں تو انتخابات جیت کر عوامی مینڈیٹ سے آئیں اور بجٹ پیش کریں۔ بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمیں قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کی امید چلی گئی تو پاکستان کا حال سری لنکا سے بدتر ہو جائے گا۔ پہلے ن لیگ والے کہتے تھے الیکشن کروانے ہیں تو اسمبلیاں توڑیں، جب ہم نے اسمبلیاں تحلیل کیں تو یہ الیکشن سے بھاگ گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے اسمبلیاں توڑنے کی ایک وجہ وفاق سے صوبوں کو فنڈز کی عدم فراہمی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پنجاب میں الیکشن کا کہہ چکی ہے، خیبر پختونخوا میں الیکشن کیلئے سپریم کورٹ جارہے ہیں، اگر آپ نے 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں نہ توڑیں تو پھر ہم دو صوبوں میں الیکشن کروائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پیر کو اسلام آباد، پشاور، لاہور میں لیبر ڈے پر ریلی نکال رہے ہیں، لاہور کی ریلی کی قیادت میں کروں گا، ریلی کا مقصد آئین بچاؤ پاکستان بچاؤ ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular