Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تہران جوابی اقدامات کرے گا، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل

تہران : ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے نئے مفاہمتی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو تہران پہلے سے طے شدہ جوابی اقدامات کرے گا۔ کونسل کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کے حقوق کے تحفظ اور شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے لیے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹریٹ نے کہا ہے کہ نئے ایرانی۔امریکی مفاہمتی معاہدے پر عملدرآمد کے دوران امریکا کی کسی بھی خلاف ورزی کا فوری اور متناسب جواب دیا جائے گا۔
کونسل نے رہبرِ انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ قومی مفادات، عوامی حقوق اور مزاحمتی محاذ کے تحفظ کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ مستقبل کے مذاکرات اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات اور عوامی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھائے جائیں گے۔ سیکریٹریٹ کے مطابق ایرانی عوام کے مکمل حقوق کے حصول اور شہدا کے مقدس خون کا بدلہ لینے تک کوششیں جاری رہیں گی۔ بیان میں امریکا کو عہد شکنی کرنے والا اور ناقابلِ اعتماد فریق قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ مذاکراتی عمل اور معاہدے پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ کونسل نے واضح کیا کہ اگر امریکی جانب سے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا وعدہ شکنی ہوئی تو پہلے سے تیار شدہ منصوبے کے تحت جوابی اقدام کیا جائے گا۔ ایران نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular