
جیسا کہ آپ جانتے ہیں عام طور پر ٹی وی بچوں کے لیے برا نہیں کیونکہ بچے اس پر مثبت اور تعمیری پروگرام دیکھ سکتے ہیں اور اچھی چیزیں سیکھ سکتے ہیں۔
ہاں! اگر اس کی عادت بن جائے تو یہ ٹھیک نہیں۔ لہذا ہم یہاں ٹی وی کی عادت کو کنٹرول کرنے کے لیے کچھ نکات بیان کرتے ہیں:
والدین کا رول ماڈل بننا
والدین اپنے بچے کے لیے ایک رول ماڈل بنیں۔ مشاہدہ بچے کو سکھانے کا بہترین طریقہ ہے۔
لہذا ٹی وی دیکھنے کو محدود اور اسے قانونی بنانے کے لیے پہلے والدین کو چاہیے کہ وہ باقاعدہ اور طے شدہ شیڈول کے مطابق ٹی وی دیکھیں اور اپنے بچوں کو عملی طور پر سکھائیں تاکہ بعد میں انہیں شیڈول کے مطابق ٹی وی دیکھنے کا کہہ سکیں۔
بچوں کا ہم عمر بچوں کے ساتھ کھیلنا
اپنے بچے کو ٹی وی کی بجائے کوئی اور مناسب Alternate فراہم کریں۔
جب کوئی بچہ اکیلا ہوتا ہے تو اسے کسی ہم عمر سے کھیلنے اور بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اگر بچے کی یہ ضرورت پوری نہ ہو تو وہ ٹیلی ویژن کا رخ کرتا ہے۔ اس کے لیے بہترین متبادل، کھیل ہے۔
کھیل کی بہترین قسم جو بچے کے احساسِ تنہائی، اس کی بات چیت کی ضرورت اور احساسات کو پورا کرتی ہے وہ چند افراد والا کھیل ہے۔ اگر ہم عمر بچے موجود ہوں تو بہترین ہے لیکن اگر نہ ہوں تو پھر والدین کو وقت دینا چاہیے۔
- اجتماعی کاموں میں شرکت کرنا
بچوں کا اجتماعی کاموں میں شریک ہونا بھی ٹی وی کا اچھا Alternate ہے۔


































