Sat Oct 10, 2026

امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا

روزانہ کی خبریں

امیدیں کمزور کرتی ہیں۔۔۔

ایک بادشاہ سردیوں کی شام جب اپنے محل میں داخل ہورہاتھا تو ایک بوڑھے دربان کو دیکھا جو محل کے صدر دروازے پر پْرانی اور باریک وردی میں پہرہ دے رہاتھا۔
بادشاہ نے اْس کے قریب اپنی سواری کو رکوایا اور اْس ضعیف دربان سے پوچھنے لگا:
"سردی نہیں لگ رہی؟”
دربان نے جواب دیا: "بہت لگتی ہے حضور۔ مگر کیا کروں، گرم وردی ہے نہیں میرے پاس، اِس لئے برداشت کرنا پڑتا ہے۔”
بادشاہ نے کہا:”میں ابھی محل کے اندر جا کر اپنا ہی کوئی گرم جوڑا بھیجتا ہوں تمہیں۔”
دربان نے خوش ہو کر بادشاہ کاشکریہ ادا کیا،
لیکن بادشاہ جیسے ہی گرم محل میں داخل ہوا، دربان کے ساتھ کیا ہوا وعدہ بھول گیا۔
صبح دروازے پر اْس بوڑے دربان کی اکڑی ہوئی لاش ملی اور قریب ہی مٹّی پر اْس کی یخ بستہ انگلیوں سے لکھی گئی یہ تحریر بھی:
"بادشاہ سلامت،میں کئی سالوں سے سردیوں میں اِسی نازک وردی میں دربانی کر رہا تھا۔مگر کل رات آپ کے گرم لباس کے وعدے نے میری جان نکال دی۔”
پیارے بچوں!سہارے انسان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں۔اسی طرح امیدیں کمزور کر دیتی ہیں۔صرف اللہ تعالی کی ذات پربھروسہ کریں اور اپنی طاقت کے بل بوتے جینا شروع کیجیے۔انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular