Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ نے جدید اسرائیلی ڈرون فضا میں تباہ کردیا، اسرائیلی حملے میں 5 لبنانی شہید

بیروت : حزب اللہ نے راکٹ مار کر اسرائیلی ڈرون فضا میں ہی تباہ کردیا۔ جس کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے شمالی لبنان کے علاقے بعلبیک میں حزب اللہ کے لاجسٹک کمک یونٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ حزب اللہ کے زیر استعمال دو عمارتوں پر بھی حملہ کیا گیا۔ اسرائیل کے مطابق یہ حملے ڈرون کو مار گرائے جانے کے جواب میں کیے گئے۔
ادھر شام کی سرحد کے قریب شمالی لبنان کے ضلع ہرمل میں ٹینکروں کے قافلے پر بھی میزائل داغے گئے۔ حملے میں حزب اللہ کے تین ارکان سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے، تین زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے مشتبہ فضائی ہدف کو مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular