
بیروت : حزب اللہ نے صیہونی فوج کیخلاف آپریشن خیبر شروع کردیا۔ جدید ترین فادی چار میزائل سے تل ابیب کے قریب موساد ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کا نام ’’آپ کی خدمت حسن نصر اللہ‘‘ ہے۔ الجلیل بیس پر فوجی انٹیلی جنس یونٹ 8200 پر حملے کے بعد زوردار دھماکے سنے گئے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دیکر فوجی اڈے پر گرے جس میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تل ابیب کے خلاف خیبر میزائل آپریشن صیہونی دشمن کی جانب سے لبنان کے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیا گیا۔ میزائلوں نے وسطی قصبے کفر قاسم میں ایک سڑک کو نقصان پہنچایا۔ حملے میں چھ صیہونی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ حیفہ بھی حزب اللہ کی شدید گولہ باری کی زد میں ہے۔ جبکہ حزب اللہ نے بیلسٹک میزائل بھی داغے ہیں۔


































