
بیروت : حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر ڈرون اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔جس میں اسرائیلی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق آئرن ڈوم سے زیادہ تر راکٹوں اور ڈرونز کو فضا میں تباہ کردیا گیاہے۔ حزب اللہ کے مطابق اس کے راکٹ اور گائیڈڈ میزائلوں نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ جس سے اسرائیلی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں سات مقامات پر بمباری کی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں حزب اللہ کے ڈرونز سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


































