
بیروت: حزب اللہ کے میزائل، راکٹ اور ڈرون حملوں نے صیہونی دشمن کے ہوش اڑادئے۔ ایک کے بعد دوسرے حملے سے صیہونی فوج کا سنبھلنا بھی مشکل ہوگیا۔ حزب اللہ نے پہلی بار جنوبی اسرائیل میں اشدود نیول بیس کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ جس میں تین اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ حزب اللہ نے تل ابیب میں گلیوت بیس پر ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں عمارت تباہ ہوئی اور آگ لگ گئی۔
حیفہ پر بھی ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا م جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور متعدد اسرائیلی زخمی ہوئے۔ نہاریہ میں اسرائیل کے شرگا فوجی اڈے کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے لبنان سے داغے گئے پچپن راکٹ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
زمینی لڑائی میں بھی صیہونی فوج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ مجاہدین نے مزید چار مرکاوا ٹینک تباہ کردئے۔


































