
بیروت : حزب اللّٰہ نے جنوبی لبنان کے قصبے اودیسہ میں صیہونی فوجیوں کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں کئی اسپتالوں سے انخلاء کا بھی حکم دیا ہے۔ اپنے روایتی بہانوں کا سہارا لیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ حزب اللہ نے بیروت کے اسپتالوں کے نیچے اپنا سونا، ڈالر اور مالی اثاثے چھپا رکھے ہیں۔ اس لیے بیروت میں حزب اللہ کے زیر انتظام چلنے والے اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹر اور مریض ہسپتال خالی کردیں۔اسرائیل حزب اللہ کے مالی اثاثوں پر حملے کا پہلے ہی اعلان کرچکا ہے۔ جنوبی بیروت میں اوزئی، جنہ اور حریت ہریک کے علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں بیس سے زائد لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔


































