
بیروت : حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ شدید بمباری اور قربانیوں کے باوجود مزاحمت ثابت قدم رہی۔ مرکزی عاشورہ کونسل سے خطاب میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان میں دفاعی آپریشن کے دوران تقریباً دس ہزار فضائی حملے کیے گئے، تاہم اسرائیل مزاحمت کو کمزور کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ قابض ریاست اب بھی حالات کو اپنے حق میں تبدیل کرنے کی امید لگائے بیٹھی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے واضح کیا کہ جنگ بندی صرف اسی صورت قابل قبول ہوگی جب فضائی، زمینی اور بحری ہر قسم کی جارحیت مکمل طور پر بند کی جائے۔ ایسی کسی جنگ بندی کو قبول نہیں کیا جا سکتا جو اسرائیل کو کارروائی کی آزادی دے۔


































